ڈیلٹا پلس کا خطرہ بڑھنے لگا؛ پروازیں و تعلیمی ادارے بند

21 Oct, 2021 | 02:53 PM

ویب ڈیسک: ڈیلٹا پلس وائرس۔۔ چین میں سینکڑوں پروازیں منسوخ، تعلیمی ادارے  بند اور  اجتماعی کورونا وائرس کے ٹیسٹ  شروع کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے پانچویں روز چین نے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چین میں حالیہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ ایک ضعیف العمر سیاح جوڑے کو قرار دیا جارہا ہے جس نے شنگھائی پہنچنے سےپہلے شیان، گانسو اور اندرون منگولیا کا سفر بھی کیا تھا۔

یہ جوڑا جہاں جہاں بھی ٹہرا اور جس جس جگہ بھی پہنچا اس کے بعد دارالحکومت بیجنگ سمیت چین کے پانچ صوبوں اور مختلف ریجنز میں کورونا کے کیسز بڑھتے چل گئے۔ حکومت نے لان ژاؤ نامی 40 لاکھ آبادی کے شہر کے رہائشیوں کے علاقہ چھوڑنے پر پابندی لگا دی ہے۔ تاہم جس کا کووڈ ٹیسٹ منفی ہوگا وہ پیشگی اجازت کے ساتھ سفر کرسکے گا۔

رپورٹ کےمطابق شیان اور لان ژاؤ کے صوبوں میں 60 فیصد سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اسی طرح منگولیا شہر میں آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی سوسائٹی سےباہر نہ نکلیں۔ چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق آج کووڈ ڈیلٹا پلس کے  13 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

مزیدخبریں