ڈاکٹر عامر لیاقت کا وزیراعظم عمران خان کے لئے محبت کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

21 Oct, 2021 | 03:18 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران کیلئے گانا شیئر کردیا۔

سوشل میڈیا  ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے گانے کی  ویڈیو شئیر کی ہے۔ اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ خان صاحب میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں،لیکن  ان برے ذہنوں کی وجہ سے نہیں رہ سکتا جن کے مشورے آپ کو توڑ دیں گے اورمیں اپنے کپتان، اپنے رہنما کوپاکستان کے ٹوٹے ہوئے محافظ کے طور پر نہیں دیکھ سکتا.

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہاکہ میں آپ کا اور بھابھی(خاتون اول) کا اپنی آخری سانس تک دفاع کروں گا۔

مزیدخبریں