تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئےبل لانے کا فیصلہ

21 Oct, 2021 | 02:02 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان، منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں بل لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
 منشیات کا استعمال، تعلیمی اداروں کے سربراہ ہو جائیں ہوشیار،طلبہ اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف اسمبلی میں بل لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے، کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین اسمبلی میں بل لانے کا مسودہ قانون تیار کر رہے ہیں جس کے مطابق جس ادارے اور ہوسٹل میں منشیات کا استعمال پکڑا گیا ادارے کا سربراہ ذمہ دار ہوگا،نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کیلئے والدین بھی ذمہ دار ہونگے۔

تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف طلبہ کی ہیلتھ پروفائل کی تیاری بھی بل کا حصہ ہو گی،سید زوالفقار حسین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں پانچ سالوں میں ہیروئن کوکین کرسٹل آئس ایل ایس ڈی، ایس ٹی سی چرس اور انجکشن کا استعمال بڑھا ہے،لاہور شہر میں 27 اکتوبر سے لاہور پولیس کے تعاون منشیات کے خلاف بھرپور آگاہی مہم شروع کررہے ہیں،آگاہی مہم کا افتتاح سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کریں گے۔ 

مزیدخبریں