ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور

Khurasheed Shah
کیپشن: Khurasheed Shah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے خورشید شاہ کی درخواست پر سماعت کی ،دورانِ سماعت نیب نے استدعا کی خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں رکھا جائے جس پر عدالت نے ان کا نام ای سی ایل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔  سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب تحقیقات کرے لیکن خورشید شاہ کو جیل میں مستقل نہ رکھا جائے۔

واضح رہےکہ نیب نے پی پی رہنما خور شید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا اور ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے، سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کو مسترد کیا تھا جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer