علی ساہی: ڈرائیونگ لائسنس کا نظام شفاف بنانے کیلئے اہم فیصلہ. سفارشی، ناتجربہ کار اور نااہل امیدوار لائسنس نہیں بنوا سکیں گے۔
ڈرائیونگ ٹیسٹ کی مانیٹرنگ ڈی آئی جی ٹریفک خود کریں گے، 50 سے زائد ڈرائیونگ ٹیسٹ سینٹرز پر کیمرے نصب کئےگئے۔ کیمرے ڈی آئی جی ٹریفک کے مانیٹرنگ سیل سے منسلک ہوگئے۔
آئی جی پنجاب اگلے ہفتے مانیٹرنگ سیل کاباقاعدہ افتتاح کرینگے۔ ڈی آئی جی ٹریفک سہیل سکھیرا کا کہنا تھا کہ کئی سال سےتعینات کرپٹ عناصر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ 7 کرپٹ افسران نوکری سے برخاست، 35 معطل جبکہ متعدد کی انکوائریز جاری ہے۔ خصوصی ٹیمیں کرپٹ عناصر کی ویڈیوز بناکر ایکشن لے رہی ہیں۔
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر
21 Oct, 2021 | 01:26 PM