ڈیفنس (زین مدنی )اداکار علی ظفر کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا، علی ظفر کو اداکار کی کیٹیگری کے تحت گولڈن ویزہ جاری کیا گیا۔
Felt proud of Pakistan’s highly professional and visually sublime representation at the Dubai Expo 2021. Everyone in Dubai must visit @Expo2020Pak #dubaiexpo2021 https://t.co/4LJQuZ3oxg
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 20, 2021
اس سلسلے میں علی ظفر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یو اے ای حکومت سے گولڈن ویزہ ملنا میرے لیے باعث اعزاز ہے، بطور اداکار پہلا پاکستانی ہوں جسے گولڈن ویزہ جاری کیا گیا ہے، علی ظفر ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں منانے گئے ہیں۔
Thank you U.A.E ???????? https://t.co/4fW8LGevWE
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 19, 2021
یاد رہے علی ظفر سے قبل فخر عالم کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ جاری ہوچکا ہے۔متحدہ عرب امارات نے نومبر 2020 میں 10 شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزہ‘ دینے کی منظوری دی تھی،گولڈن ویزہ ہولڈر افراد کے پاس 10سال کا رہائشی پرمٹ ہوتا ہے۔