قاتل مچھر نے پر پھیلا دیئے ,ایک روزمیں 332 نئے کیسزرپورٹ

21 Oct, 2021 | 12:52 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : قاتل مچھر نے پر پھیلا دیئے،لاہور میں ڈینگی خطرناک صورت اختیار کر گیا ۔ایک دن میں 332 نئے کیسز رپورٹ۔ بڑوں کے بعد بچے بھی ڈینگی کے نشانے پر ۔

 اسپتالوں میں مریض بچوں کی تعداد میں اضافہ ۔ تعلیمی اداروں میں سپرے نہ ہونے سے ڈینگی مزید پھیلنے کا خدشہ۔ اسلام آباد میں مزید 107 اور خیبر پختونخوا میں 79افراد کو ڈینگی ہو گیا ۔  راولپنڈی میں مزید 64 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ سو مقامات سیل کئے گئے ہیں،پشاور میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 438 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید 107 افراد بیمار ہوئے ، پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 412 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، صرف لاہور میں 332 افراد ڈینگی مچھر کا نشانہ بنے ہیں۔

 دوسری جانب کراچی میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جناح ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مزید چھ مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جبکہ ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے حکومت کے اقدامات جاری ہیں۔ 

مزیدخبریں