آریان خان سے باپ کی ملاقات،انانیہ پانڈے کی بھی طلبی، شاہ رخ کے گھر پر چھاپا

21 Oct, 2021 | 12:32 PM

 ویب ڈیسک : این سی بی کی ایک ٹیم نے شاہ رخ خان کے گھر پر چھاپا مارا ہے جبکہ  ایک ٹیم اداکارہ انانیہ کے گھر پہنچ گئی اور انہیں آج دفتر پیشی کیلئے نوٹس وصول کرایا ہے ، دوسری طرف بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے منشیات کیس میں گرفتار اپنے بیٹے آریان خان سے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ملاقات کی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تھی لیکن گذشتہ روز ان پابندیوں کو ختم کر دیا گیا ہے، اور آج مہاراشٹر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کا پہلا دن ہے۔ جیل حکام سے پیشگی اجازت کے بعد شاہ رخ خان نے ملاقاتیوں کے سیکشن میں اپنے بیٹے سے 16 سے 18 منٹ تک ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان شیشے کی دیوار تھی اور وہ انٹر کام کے ذریعے آپس میں بات کر رہے تھے۔ اس موقع پر جیل حکام بھی وہاں موجود تھے۔ یادرہے اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد پہلی دفعہ شاہ رخ خان منظر عام پر آئے ہیں آرتھر روڈ جیل پر پہنچے تو لوگ  انہیں دیکھنے کے لئے اکٹھا ہوگئے اس موقع پر انہوں نے ہاتھ اٹھا کر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ۔ این سی بی کی ایک ٹیم نے شاہ رخ خان کے گھر پر چھاپا مارا ہے جبکہ  ایک ٹیم اداکارہ انانیہ کے گھر پہنچ گئی اور انہیں آج دفتر پیشی کیلئے نوٹس وصول کرایا ہے ،

۔

 دوسری طرف بمبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے اور کیس کی سماعت کے لئے 26 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے منمن دھمیچا کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی 26 اکتوبر کوہوگی

یادرہے آریان خان آٹھ اکتوبر سے ممبئی کروز ڈرگز کیس کی وجہ سے جیل میں ہیں اور ان کی دو دفعہ درخواست ضمانت مسترد ہو چکی ہے۔ گذشتہ روز آریان خان کے ساتھ ارباز مرچنٹ اور منمن ڈمیچا کی ضمانت کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا گیا تھا۔ 

قبل ازیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو کروز پارٹی کے دوران آریان خان کی بالی وڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار اداکارہ کے ساتھ مبینہ طور پر منشیات کے بارے میں چیٹ ملی، جسے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے موقع پر عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔آریان خان کی کچھ منشیات فروشوں کے ساتھ چیٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔

مزیدخبریں