ویب ڈیسک : لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے اضافی پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے وصولی تاحکم ثانی روک دی، عدالت نے وفاقی حکومت اور کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
جسٹس شاہد کریم نے شہری محمد رمضان سمیت 73 افراد کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں 15 فیصد جبکہ باقی شہر میں 4 فیصد پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے،کنٹومنٹ بورڈ ٹیکس وصولی کے تناسب سے سہولیات نہیں دے رہا، عدالت سے کنٹونمنٹ بورڈ میں پراپرٹی ٹیکس کی زائد وصولی روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔جبکہ وصولی کا اقدام کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی۔
ہائیکورٹ نےکنٹونمنٹ بورڈ کواضافی پراپرٹی ٹیکس وصولی سے روک دیا
21 Oct, 2021 | 12:05 PM