ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ نے کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کا حکم دیدیا

Bitcoin Judgement
کیپشن: Bitcoin Judgement
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی لمبی چھلانگ،قیمت66ہزارڈالرسےتجاوزکرگئی۔سندھ ہائیکورٹ نے کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے تین ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا ۔

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی لمبی چھلانگ،قیمت66ہزارڈالرسےتجاوزکرگئی۔سندھ ہائیکورٹ نے کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے تین ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کیے جائیں، کمیٹی میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، وزارتِ قانون اور وزارت آئی ٹی کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔

 عدالت   نے ریمارکس دیئے کہ کئی ممالک میں کرپٹو کرنسی میں کاروبار کی اجازت ہے ، پاکستان میں بینکنگ ٹرانزیکشن کیلئے سہولیات کی ضرورت ہے ، حکومت پاکستان اس حوالے سے پالیسی فیصلہ جاری کرے  اور غیر قانونی ٹرانزیکشن کو روکنے کیلئے کریپٹو کو قانونی شکل دی جائے ۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا حکم، عدالت نے کیس کی سماعت  12 جنوری  تک  ملتوی کردی۔