ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی پانچویں لہر سے کیسے بچا جائے؟ اسد عمر نے بتا دیا

Federal minister Asad Umar
کیپشن: Asad Umar
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد غیر ویکسین شدہ رہی تو وباء میں کمی کے باوجود خطرہ برقرار رہے گا، کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی دوسری خوراک لازم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی دوسری خوراک لازم ہے۔ اسلام آباد، پشاور، گلگت، میرپور، سکردو، چارسدہ اور سرگودھا میں ویکسی نیشن مہم اچھی رہی ہے۔ کراچی، کوئٹہ، حیدر آباد، نوشہرہ اور فیصل آباد میں ویکسی نیشن مہم میں بہتری کی ضرورت ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مردان اور مینگورہ میں بھی ویکسی نیشن مہم میں بہتری کی ضرورت ہے۔کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کرنا ہوں گے، ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ٹیمیں ان شہروں میں کارکردگی بہتر بنائیں۔ 

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 622 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز  کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 826 ہوگئی۔ کورونا وائرس سے مزید 16افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار  328 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز  کی شرح 1.40 فیصد رہی۔