حکومت کابلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

21 Oct, 2021 | 08:54 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا

خیبرپختونخوا کے محکمہ لوکل گورنمنٹ نے اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو باقاعدہ تحریری مراسلہ بھیج دیا ہے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے تحریر کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار بنیادوں پر منعقد ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات کا آغاز 15 دسمبر 2021 سے شروع ہو گا۔ ویلیج اور نیبر ہوڈ کونسل انتخابات 15 دسمبر 2021 کو ہوں گے جب کہ چیئرمین تحصیل کونسل کے انتخابات 25 مارچ 2022 کو منعقد کیے جائیں گے۔

اس ضمن میں صوبائی حکومت کے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے لکھے جانے والے مراسلے میں الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ درکار تمام ضروری اقدامات یقینی بنا لے۔مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ امن وامان صورتحال، فاٹا انضمام اور کورونا کے باعث انتخابات کی تیاری بروقت نہیں کی جا سکی تھی۔

مزیدخبریں