لاہور پر سموگ کا راج، خطرے کی گھنٹی بج گئی

21 Oct, 2020 | 11:45 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) شہرلاہورکی فضا میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی،فیکٹریوں اور گاڑیوں کے دھوئیں نے فضا کوزہریلا بنا دیا۔آلودگی بڑھنے سے شہر میں سموگ بڑھنے کے امکانات بھی بڑھ گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق شہرلاہورکی فضا میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، فیکٹریوں اور گاڑیوں کے دھوئیں نے فضا کوزہریلا بنا دیا۔ فضا میں آلودگی کی شرح 80 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چائیے۔مگر فضا میں آلودگی کی شرح 300مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تک پہنچ گئی۔
آلودگی بڑھنے سے شہر میں سموگ بڑھنے کے امکانات بھی بڑھ گئے۔ سموگ سے وائرل انفیکشن زیادہ ہوگئے ۔ شہری نزلہ، زکام ،بخار اورمختلف وائرل انفیکشنز میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ دس روز تک بارش کا امکان نہیں اس کے باوجود سموگ کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
یاد رہے گزشتہ دنوں ٹریفک پولیس کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھاری بھرکم چالان کئے گئے تاکہ شہر میں بڑھتی ہوئی سموگ پر قابو پایا جا سکے۔

مزیدخبریں