پولیس افسران کے تبادلے، احکامات جاری

21 Oct, 2020 | 11:43 PM

Malik Sultan Awan

(علی ساہی) ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئےجبکہ 06 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے مقام تعیناتی میں ردوبدل اور01 ایس ایچ او کو لائن حاضر کر نے کے احکا ما ت جا ری کر دیے گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار کی خالی سیٹ پرتھانہ لوئرمال سے سب انسپکٹر آصف ادریس ایڈیشنل ایس ایچ او ،انچارج چوکی بیگم کوٹ سب انسپکٹر محمد اعجاز بھٹی کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ لوئرمال،ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ باغبانپورہ سب انسپکٹرمحمد رضا ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نولکھا، ایس ایچ اوتھانہ گلشن اقبال انسپکٹرزاہد حسین کو ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ، انچارج چوکی لدھے کی سب انسپکٹر محمد شعیب اصغر ایڈیشنل ایس ایچ او گلشن اقبال، ایس ایچ اوتھانہ رائیونڈ سٹی انسپکٹرمحمد ثقلین شاہ کو ایس ایچ او تھانہ کاہنہ، ایس ایچ اوتھانہ کاہنہ انسپکٹرمحمد ارحم ایس ایچ او تھانہ رائیونڈ سٹی تعینا ت کر دیا گیا اورناقص کارکردگی پرایس ایچ اوتھانہ نولکھا انسپکٹرحسن رضا خواجہ لائن حاضر کر دیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دے د یا۔

دوسری جانب ایف بی آر نے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کےتقرروتبادلے کردیئے,اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علی کا کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور سے ایف بی آر آئی ٹی ونگ میں تبادلہ کردیا گیا، ایف بی آر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد خان کا ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں تبادلہ کرکے آئی ٹی ونگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے- اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علی کا کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور سے اسلام آباد تبادلہ کرکے انہیں بھی آئی ٹی ونگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی آسامی پر تعینات کردیا گیا ہے-

مزیدخبریں