تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

21 Oct, 2020 | 05:45 PM

Malik Sultan Awan

(عابد علی) شاہ عالم مارکیٹ میں لین دین کے تنازعہ پروہاب نامی ملزم نے تاجر ملک رضوان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فائرنگ کر دی، سی سی ٹی وی سٹی42 نے حاصل کر لی۔
پولیس کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر ملک رضوان نے وہاب سے 75 لاکھ روپے لینے تھے اور رقم کا مطالبہ کرنے پر ملزم وہاب نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ملزم وہاب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سربازار اسلحہ کی نمائش بھی کرتا رہا جبکہ اسلحہ تھامے ملزم کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آ گئی ۔

سی سی ٹی وی میں ملزم وہاب کو اسلحہ کی نمائش کرتے اور پھر ہوائی فائرمگ کر کے شاہ عالم مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔موچی گیٹ تھانہ جائےوقوع سے چند قدم کے فاصلے پر موجود ہے جبکہ تاجرملک رضوان کی درخواست پر موچی گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا مگر سی سی ٹی وی کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے۔

مزیدخبریں