سعود بٹ: نیب لاہور کی گزشتہ تین سالہ پرفارمنس رپورٹ منظر عام پر، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی قیادت میں لاہور بیورو کی پرفارمنس میں اضافہ۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی گزشتہ تین سالہ پرفارمنس رپورٹ منظر عام پر آگئی، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی قیادت میں لاہور بیورو کی پرفارمنس میں اضافہ ہوا ہے۔
نیب لاہور پرفارمنس رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سال میں نیب لاہور کی شکایات موصولی میں سالانہ 220 فیصد کا اضافہ ہوا، مجموعی طور پر 33911 شکایات موصول ہوئیں، رپورٹ کے مطابق پلی بارگین ریکوری میں سالانہ 280 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی طور پر 15,817 ملین روپے کی ریکوری ہوئی۔
ان ڈائریکٹ ریکوری میں 890 فیصد سالانہ کا اضافہ ہوا، ریکوری 53522 ملین تک پہنچ گئی، گزشتہ تین سالوں میں نیب لاہور سے 58790 افراد کو ریلیف فراہم کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کی مد میں سالانہ 425 فیصد کا اضافہ ہوا، مجموعی طور پر 73237 ملین رقوم کے ریفرنس دائر ہوئے جبکہ کیسز میں ملزمان کو سزا دلوانے کا تناسب 78 فیصد رہا۔
رپورٹ کے مطابق گرفتاریوں کی مد میں سالانہ 160 فیصد کا اضافہ ہوا، مجموعی طور پر تین سال میں 655 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔