ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کتنے ووٹرز خواجہ سرا ہیں؟

پاکستان میں کتنے ووٹرز خواجہ سرا ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: الیکشن کمیشن آپ پاکستان نے ووٹر لسٹیں جاری کردی ہیں ،ان ووٹر لسٹوں میں مردو خواتین ووٹر ز کے ساتھ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد بھی بتادی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 57 لاکھ 48 ہزار 753 ہے جن میں 45 فیصد خواتین اور 55 فیصد مرد ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی صوبہ اور ضلع وار تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردیں جس کے مطابق پنجاب اور سندھ میں مرد ووٹرز کی شرح 55 فیصد، خواتین ووٹرز کی شرح 45 فیصد ہے جب کہ خیبرپختوانخوا اور بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 57،خواتین کی شرح 43 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 833 ہےجن میں 52 فیصد مرد اور 48 فیصد خواتین ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور میں ووٹرز کی کل تعداد 59 لاکھ 4 ہزار 4 ، راولپنڈی میں 32 لاکھ 88 ہزار 50 اور ملتان میں 27 لاکھ 95 ہزار 727 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی سینٹرل میں ووٹرز کی تعداد 19 لاکھ 66 ہزار 945 ہے، کراچی ویسٹ میں 16 لاکھ 46 ہزار، 187 ، کراچی ایسٹ میں 15 لاکھ 7 ہزار 345 ، کورنگی میں 13 لاکھ 67 ہزار 106 ، کراچی جنوبی میں 11 لاکھ 74 ہزار 124 اور ملیر میں 7 لاکھ 43 ہزار 225 ہے ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں 2 ہزار 538 خواجہ سراء بھی رائے دہندگان میں شامل ہیں۔

یاد رہے خواجہ سرائوں نے اپنی سیاسی جماعت بھی بنالی ہے جس کا نام آزادی پارٹی رکھا گیا ہے،اس پارٹی کے پہلے سربراہ کانام ندیم پرکشش ہے۔اس پارٹی نے الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer