خوبصورت جلد کے راز

21 Oct, 2020 | 03:50 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: خواتین اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے جلد پر بہت توجہ دیتی ہیں،اس خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے جہاں صحت کا اچھا ہونا ضروری ہے تو اچھی کریموں کا استعمال بھی ضروری ہے،مارکیٹ میں ایسی کریمیں موجود ہے جو ایک انسان کو خوبصورت بنانے کے بجائے بد صورت بنا دیتی ہیں،ایسی غیر معیاری کریموں سے بچنا چاہئے۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سَن سکرین کا استعمال صرف موسم گرما میں ہی کیا جاتا ہے۔ اگر کچھ ایسے ہی خیالات آپ کے بھی ہیں تو اب وقت آ گیا ہے کہ انہیں تبدیل کر دیں۔کیونکہ سن سکرین کا استعمال خشک وسرد  موسم میں بھی آپ کی جلد کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ گرم موسم میں۔

سرد موسم میں سن سکرین کا استعمال آپ کی جلد کو کتنے فائدے پہنچاسکتا ہے آئیے جانتے ہیں۔ UVB سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں یعنی UV کی ایک قسم ہے جسے عام طور پر جلانے والی شعاعیں بھی کہا جاتا ہے۔جلد پر براہ راست پڑنے والی یہ شعاعیں سن برن کا سبب بنتی ہیں اگرچہ گرم موسم میں یہ شعاعیں زیادہ طاقتور ہوجاتی ہیں لیکن سرد موسم میں بھی یہ شعاعیں جلد کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہیں۔

چونکہ سرد موسم میں سورج زمین سے زیادہ نزدیک ہوجاتا ہے لہٰذا جلد کے دھوپ سے جھلسنے کے خطرات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔


سن اسکرین کے استعمال کی اہم وجہ جلد کے کینسر کے خطرات سے نمٹنا بھی ہے۔ UVBشعاعیں جنہیں جلد کے کینسر سے منسلک کیا جاتا ہے سرد موسم میں بھی انسانی جلد پر نقصان دہ اثرات مرتب کرتی ہیں یہی وجہ ہے ڈرماٹولوجسٹ SPF30 یا اس سے زائد ایس پی ایف والے اسکن کیئر کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ۔طبی ماہرین کے مطابق،ایس پی ایف 15سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال جلد کے کینسر کی دوسری عام قسم اسکیومس سیل کارکینوما (SCC)کا خطرہ40 فیصد جب کہ جلدی کینسر کی خطرناک قسم میلانوما کاخطرہ 50 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

 
اگر آپ بھی تاعمر اپنی جلد کو ایور گرین دیکھنا چاہتے ہیں تو سن سکرین کا لازمی استعمال کریں ،جلد کے کینسر کی وجہ بننے والی سورج کی UVBشعاعیں جلد سے کولیجن ختم کرکے آپ کو عمر سے بڑا دکھانے کا باعث بنتی ہیں۔ سرد موسم میں شمالی علاقہ جات کی سیر پر جانے والے افراد زیادہ 30 سے 50 ایس پی ایف والے سن اسکرین کا استعمال لازمی کریں۔ برف یو وی شعاعوں کی عکاسی کرتی ہے لہٰذا ان علاقہ جات جانے والے افراد کے لیے سن اسکرین کا استعمال زیادہ ضروری تصور کیا جاتا ہے

مزیدخبریں