روزانہ سوا کروڑ سے زائد کی گاڑیاں،موٹر سائیکل چوری

21 Oct, 2020 | 02:51 PM

Azhar Thiraj

علی ساہی:نت نئی فورسز،مانیٹرنگ کے لئے ہزاروں کیمرے لیکن اس کے باوجودپنجاب پولیس شہریوں کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلیں چوری روکنے میں ناکام۔لاہورسمیت پنجاب بھر سے روزانہ شہری سوا کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑی و موٹرسائیکلوں سے محروم ہونے لگے۔محکمہ ایکسائز نے اندراج مقدمہ پرساڑھے24ہزار سے زائدگاڑیاں وموٹرسائیکلیں سسٹم میں بلاک کردیں۔


 

اعدادوشمار نےپنجاب پولیس کےگاڑی چوری روکنے کے دعوئوں کوغلط ثابت کردیا۔پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب بھر میں روزانہ سواکروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں وموٹرسائکلیں چور پولیس اورمالکان کوچکمہ دے کرچوری کرلیتے ہیں۔صوبہ بھر میں اوسطا ہرروز80موٹرسائیکلوں اور5شہری گاڑی سے محروم ہوجاتے ہیں۔

رواں سال محکمہ ایکسائز نے گاڑی وموٹرسائیکل چوری کے مقدمات درج ہونے پر 23ہزار موٹرسائیکلیں سسٹم میں بلاک کیں جبکہ 1670گاڑیوں کوسسٹم میں بلاک کیا گیا۔لاہورمیں سب سے زیادہ موٹرسائکلیں 8600 موٹرسائیکلیں اور610کاریں چوری ہوئیں۔پولیس اور ایکسائزنے ایک دوسرے کوڈیٹا تک رسائی دے رکھی کہ گاڑی چوری کا مقدمہ درج ہونے کے ساتھ سسٹم میں گاڑی کی رجسٹریشن بلاک ہو جاتی ہے جسکے بعد گاڑی کواصل مالک کے انے تک ٹرانسفر نہیں کیا جاتا۔

مزیدخبریں