قومی کرکٹر وہاب ریاض بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی ٹیم میں شامل

21 Oct, 2020 | 02:34 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں بھارتی فلم سٹار سلمان خان کی فرنچائز کینڈی ٹسکرز کا حصہ بن گئے ہیں۔ 

 
بالی وو ڈ سٹار  سلمان خان کی فیملی نے سری لنکن پریمیر لیگ کی ٹیم کینڈی ٹسکرز خرید لی جس میں پاکستانی فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض بھی کی ان ایکشن ہوں گے، یہ ٹیم سلمان کے بھائی کے نام سے رجسٹرڈ کمپنی سہیل خان انٹرنیشنل نے خریدی ہے جبکہ یہ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ شروع ہوگا۔

سہیل خان کا کہنا ہے کہ لنکا پریمیر لیگ میں کئی سٹار کرکٹرزموجود ہوں گے اور شائقین بڑی بے تابی سے سنسنی میچز کے منتظر ہیں، کینڈی ٹسکرز کا سکواڈ متوازن ہے، ٹیم میں شامل کرس گیل کو کرکٹ کا باس کہا جاتا ہے، کوشل پریرا جیسے سری لنکن سٹار کیساتھ میچ ونرز وہاب ریاض اور لائم پلنکٹ بھی موجود ہیں، کوشل مینڈس اورنوآن پرادیپ بھی تہلکہ خیز کارکردگی دکھا سکتے ہیں، اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے سلمان خان ہرمیچ میں نظرآئیں گے۔
 
واضح رہے کہ لنکا پریمیر لیگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی سمیت مجموعی طور پر 8 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ ایک ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کی ملکیت بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کے پاس ہے جس میں پاکستانی سٹارز کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں