سموگ کی روزانہ مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ قائم

21 Oct, 2020 | 10:57 AM

Sughra Afzal

جیل روڈ (ریحان گل) محکمہ بلدیات نے سموگ کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ قائم کردیا، صوبے بھر سے روز انہآن لائن رپورٹس وصول کی جائیں گی، 455 لوکل گورنمنٹس،ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز او رکیٹل مارکیٹ کمپنیز اینٹی سموگ سرگرمیوں کی رپورٹس جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات کی منظوری کے بعد سپیشل سیکرٹری بابر امان بابر کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق محکمہ بلدیات کے قائم کردہ ڈیش بورڈ پر آلودگی پھیلانے اور کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلاف روزانہ کارروائی کی رپورٹس، سڑکوں اور گلیوں میں پانی کے چھڑکاؤ، تجاوزات کے خلاف ایف آئی آر اور جرمانے ، سموگ کے خاتمے کے لئے آگاہی کی روزانہ رپورٹس جمع کرانی ہوں گی۔

اینٹی سموگ سرگرمیوں کی تصاویر وقت اور تاریخ کے ساتھ جمع ہوں گی، روزانہ 8 بجے مفصل رپورٹ اے سی ایس بلدیات اور سپیشل سیکرٹری بلدیات کوجمع ہو گی، ڈی جی لوکل گورنمنٹ مانیٹرنگ سرگرمیوں کی نگرانی کریں گی، لوکل گورنمنٹ کے فوکل پرسنز متعلقہ اداروں سے روابط رکھیں گے۔

واضح رہےکہ سموگ دھوئیں اور دھند کے مرکب کو کہا جاتا ہے جب یہ اجزا ملتے ہیں تو سموگ پیدا ہوتی ہے۔ اس دھوئیں میں کاربن مونو آکسائید، نائڑوجن آکسائیڈ میتھن جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں،گلے میں خراش ہونا، ناک اور آنکھوں میں چھبن کا احساس ہونا انسانی جسم پر سموگ کا پہلا اٹیک ہے،جبکہ ایسے لوگ جو سینے پھیپھڑے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ان کے لیے سموگ مزید بیماریوں کا پیش خیمہ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں