(زین مدنی)معروف نعت خواں محبوب ہمدانی انتقال کرگئے۔ مرحوم نعت خواں مرغوب ہمدانی کے بڑے بھائی تھے ۔مرحوم محبوب ہمدانی برین ہیمرج کے باعث ایک عرصہ سے علیل تھے۔نماز جنازہ کا اعلان آج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق معروف نعت خواں محبوب ہمدانی 74سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔مرحوم کو آج میانی صاحب قبرستان میں غازی علم دین شہید کے احاطے میں دفن کیا جائے گا۔مرحوم سٹی فورٹی ٹو کے نعت خوانی کے مقابلوں کے جج بھی رہے،معروف نعت خواں محبوب ہمدانی جنہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا، کینسر اور برین ہمیبرج کے باعث ایک عرصہ سے علالت کا شکار تھے ۔
گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ محبوب ہمدانی کا نعت خوانی میں اپنا ہی انداز تھا اور انہوں نے اندرون و بیرون ممالک میں ہونے والی محافل میں نعت خوانی کی ان کا نعت گوئی کا ایسا انداز تھا کہ ان کے چھوٹے بھائی مرغوب ہمدانی بھی انہیں دیکھ کر نعت خوانی میں آئے۔
محبوب ہمدانی کو آج میانی صاحب قبرستان میں احاطہ غازی علم دین شہید میں دفن کیا جائے گا ۔مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ دوبیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑیں ہیں ۔بیٹوں کے مطابق محبوب ہمدانی کی خواہش تھی کہ وہ ماہ ربیع الاول میں ہی اس دنیا سے رخصت ہوں جبکہ مرحوم محبوب ہمدانی سٹی فورٹی ٹو کے نعت خوانی کے مقابلوں کے جج بھی رے
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا، عثمان بزدار کاکہناتھا کہ محبوب احمد ہمدانی نے نعت خوانی کو منفرد انداز سے آگے بڑھایا۔محبوب احمد ہمدانی مرحوم نے نعت خوانی میں اپنا الگ مقام بنایا ۔اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین