( سٹی 42 ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبیعت انتہائی تشویش ناک ہوگئی، میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 16 ہزار تک گر گئے۔
دل کے عارضے کی ادویات کا اثر ہے یا ڈینگی بخار ہوا ہے، ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ لیکن میڈیکل رپورٹ کے مطابق میاں نوازشریف کے پلیٹ لیٹس انتہائی کم ہوگئے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 16ہزار تک گر گئے ہیں حالانکہ نارمل پلیٹ لیٹس ڈیڑھ سے 4 لاکھ کے درمیان ہوتے ہیں۔
میاں نوازشریف کے آج کرائے گئے ٹیسٹوں میں پلیٹ لیٹس کے تشویشاک حد تک گرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ دوسری طرف ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے میاں نوازشریف کو فوری اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیب لاہور کےمطابق میاں نوازشریف کو معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں انھیں وی آئی پی وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔ سروسز ہسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔