پنجاب یونیورسٹی، طلبا کو لوٹنے کا منفرد فراڈ سامنے آگیا

21 Oct, 2019 | 10:30 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی کے پرائیویٹ طلباء کو لوٹنے کا منفرد سیکنڈل سامنے آگیا، جونیئر کلرک 10 سال تک جعل سازی سے زائد فیسیں وصول کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے زیر تعلیم پرائیویٹ طلبا کو جعلی سازی سے زائد فیسیں وصول کرنے کا سکیںڈل سامنے آگیا ہے۔ بی اے، بی ایس سی، ایم اے، ایم ایس سی کے ایک لاکھ 13 ہزار طلبا سے فراڈ کیا گیا۔ فراڈ میں ملوث جونیئر کلرک محمد فیصل خالد کو معطل کرنے کا حکم جبکہ رجسٹریشن برانچ کے نائب قاصد امان اللہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رجسٹریشن برانچ کے 3 کلرکس مل کر پرائیویٹ طلباء کو جعلی چالان پیش کرتے تھے، کلرکس پرائیویٹ طلباء کی فیسوں میں ردوبدل کرکے پیسے اپنی جیب میں ڈالتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق جونیئر کلرک محمد انیس سے 40 لاکھ 25 ہزار روپے اور جونیئر کلرک ارشد شریف سے 1 لاکھ 4 ہزار 600 روپے ریکور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جونیئر کلرک ارشد شریف کو 1 سال معطل رکھنے کے بعد بحال کردیا گیا۔

مزیدخبریں