( سٹی 42 ) شاد باغ کے علاقے میں شہریوں کے شکایت پر ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے وبال جان بننے والے رینٹ اے کار کے خلاف ایکشن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے میں شہریوں کیلئے وبال جان بننے والے رینٹ اے کار کیخلاف کارروائی کی گئی۔ رینٹ اے کار کو ٹریفک پولیس کی طرف سے متعدد بار وارننگ دی گئی تھی لیکن وارننگ کے باوجود غلط پارکنگ سے اجتناب نہ کیا گیا جس پر ٹریفک پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ شاد باغ میں مقدمہ درج کروایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے محفوظ سفر کے پیش نظر کارروائی کی گئی، شہریوں کی طرف سے سٹیزن پورٹل پر شکایت کی گئی تھی۔
دوسری جانب سی ٹی او لاہور نے پٹرولنگ آفیسرعرفان قریشی کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماراکام شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔