(یاور چودھری) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے ہائی کورٹ میں ایئرکوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا افتتاح کر دیا۔ ڈیسک چوبیس اکتوبر تک قائم رہے گا، سینئر ججز بھی دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کی ایئر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کے حوالے سے ہائیکورٹ بار پہنچے۔ صدر ہائیکورٹ بار حافظ الرحمان چوہدری نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔ چیف جسٹس نے وکلا سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈی جی ماحولیات تنویر وڑائچ بھی ہمراہ تھے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے پاسپورٹ آفس کے ساتھ کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا افتتاح کیا، چیف جسٹس نے ڈیسک پر بیٹھ کر معلومات لیں اور ایئر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
اس موقع پر چیئرمین ماحولیاتی کمیٹی اشفاق کھرل نے کہا کہ یہ ڈیسک 24 اکتوبر تک قائم رہےگا، لوگوں کو سموگ کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی جبکہ سینئر ججز بھی ڈیسک کا دورہ کریں گے۔ ڈی جی ماحولیات تنویر ورائچ کا کہنا تھا کہ2300 کے قریب بھٹہ مالکان کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں، اس حوالے سے بارہ ٹیمیں کام کر رہیں ہیں جو ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث بننے والوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔
ڈیسک پر آنے والے وکلاء اور شہریوں کو سموگ سے بچاؤ کے لیے معلومات فراہم جائیں گی اور ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جائے گی۔
چیف جسٹس نے ہائی کورٹ میں ایئرکوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا افتتاح کر دیا
21 Oct, 2019 | 05:25 PM