ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’اسلام آباد کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘‘

’’اسلام آباد کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے آزادی مارچ  سے خوفزدہ نہیں، موٹر وے یا جی ٹی روڈ بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا لیکن اسلام آباد کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

نشاط ہوٹل میں معذور افراد کی بحالی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتی ہے، ہائی پاور مذاکراتی کمیٹی بنا دی گئی ہے، اپوزیشن آئے اور بات کرے، جبکہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی ان کے ساتھ ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی سفیر کونی نوری مٹسوڈا کا کہنا تھا کہ معذور افراد معاشرے سے الگ نہیں، انہیں تعلیم، سیاسی اختیار اور ملازمتوں میں حصہ دینا چاہیے، گورنر پنجاب نے جاپانی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانیوں کے کاز کو لے کر چل رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer