موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

21 Oct, 2019 | 12:00 PM

وقار نیازی
Read more!

(فہد بھٹی) لاہور کے علاقے صوئے آصل میں موٹرسائیکل سوار دو ملزموں کی گاڑی پر فائرنگ سے ساٹھ سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

لاہور کے علاقے صوئےآصل میں موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے گاڑی پرفائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے60سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔ گاڑی میں سوار2خواتین اور ایک بچی محفوظ رہی۔  شہری غلام رسول قصورسےگلشن راوی اپنےگھرجارہاتھا،پولیس کا کہنا ہےکہ قتل پرانی دشمنی کاشاخسانہ لگتاہے۔ ڈیڑھ ماہ قبل غلام رسول کابیٹابھی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا،پولیس نے لاش تحویل میں لیکرمردہ خانہ منتقل کردی۔

مزیدخبریں