ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیکٹری اور بھٹہ مالکان کی سنی گئی

فیکٹری اور بھٹہ مالکان کی سنی گئی
کیپشن: City42 - brick, Factories
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) فیکٹری مالکان اور بھٹہ مالکان کو مزید مہلت مل گئی۔ محکمہ ماحولیات نے سموگ کا خطرہ ٹلنے کے باعث فیکٹریوں اور بھٹوں کی بندش منسوخ کردی۔

محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ فی الحال سموگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ نومبر میں سموگ کے پیش نظر فیکٹریاں اور بھٹوں کو بند کر سکتے ہیں۔ آلودگی پھیلانے والے بھٹوں اور فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان کو جدیدٹیکنالوجی کے استعمال تک وارننگ اور جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ نومبر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنیوالی فیکٹریوں کو دوماہ کے لیے سیل کر دیا جائے گا۔ سموگ کےپیش نظر تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer