لاہور ہائیکورٹ کا نیا چیف جسٹس کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

21 Oct, 2018 | 02:31 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) نامزد چیف جسٹس محمد انوارالحق 23 اکتوبر کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں صبح 9 بجے ہوگی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے اہم شخصیات کو دعوت نامے جاری کیے جاچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار بھی شرکت کریں گے۔چیف سیکرٹری یوسف نسیم تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان، جسٹس مامون الرشید شیخ، جسٹس محمد قاسم خان،جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس جواد حسن، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد بلال حسن سمیت دیگر ججز تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے.

ان کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہونگے۔ جسٹس محمد انوارالحق 31 دسمبر دوہزار آٹھارہ 2 ماہ 7 دن تک بطور چیف جسٹس رہیں گے۔

مزیدخبریں