مصطفیٰ ٹاؤن میں گھروں کو گیس سپلائی کرنے والا جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا

21 Oct, 2018 | 01:05 PM

Sughra Afzal
Read more!

(شاہد ندیم سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹاسک فورس نے مصطفیٰ ٹائون ملتان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بیس گھروں کو جعلی طریقے سے گیس سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑ لیا، کنکشن منقطع کر کے محکمانہ و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیم نے جنرل مینجر لاہور قیصر مسعود کی ہدایت پر مصطفیٰ ٹائون ملتان روڈ پر کارروائی کی جس دوران بیس گھروں کو جعلی طریقے سے گیس سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

سوئی ناردرن حکام نے بتایا کہ غیر قانونی پائپ لائن بچھا کر گیس استعمال کی جا رہی تھی، شہریوں نے گھریلو میٹر لگا کر سپلائی لے رکھی تھی، معاہدے کی خلاف ورزی پر کنکشن منقطع کر کے میٹر کو لیبارٹری رپورٹ کے لئے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ محکمانہ و قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا، لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں بل وصول کیا جائے گا۔

مزیدخبریں