ویڈیو بنانے پر ٹریفک وارڈن کا شہری پر تشدد، کان پکڑوا دیئے

21 Oct, 2018 | 12:03 PM

Sughra Afzal
Read more!

(عابد چودھری) داتا دربار کے قریب ٹریفک وارڈن نے عدالت لگا لی، بغیر ہیلمٹ موٹربائیک چلانے والے ٹریفک وارڈن کی ویڈیو بنانے والے شہری کووارڈن نے کان پکڑوا دیئے۔سی ٹی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وارڈن کو معطل کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے قریب بغیر ہیلمٹ موٹربائیک چلانے والے ٹریفک وارڈن عالمگیر کی شہری نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو ٹریفک وارڈن نے شہری کو دھر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ٹریفک سیکٹر میں لے گیا ۔ٹریفک وارڈن عالمگیر نے شہری کے کان پکڑوائے اور اس سے معافیاں بھی منگواتا رہا جبکہ ٹریفک وارڈن شہری کو کان پکڑوا کر ویڈیو بھی بناتا رہا۔

سٹی 42 کو موصول ہونے والی موبائل ویڈیو میں تمام مناظر دیکھے جا سکتے ہیں،کان پکڑوانے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد وارڈن نے شہری کو بھاٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزیدخبریں