نہر میں سیوریج کا پانی ڈالے جانے کا انکشاف

21 Oct, 2018 | 10:22 AM

Sughra Afzal

(راﺅ دلشاد) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کینال میں 7 سے زائد مقامات پر سیوریج کا پانی ڈالے جانے کا نوٹس لیا تو لارڈمیئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے بھی محکمہ اریگیشن کے حکام کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لارڈ میئر کی زیرصدارت اجلاس میں نہر میں سیوریج کے پانی ڈالے جانے کے محرکات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ انہار اور ایم سی ایل افسروں نے بریفنگ میں بتایاکہ جوڑے پل سے چار کلومیٹر چھوٹی ڈرین کا سیوریج، ہربنس پورہ کی چھوٹی ڈرینز کا پانی نہر میں ڈالا جا رہا ہے۔ لارڈمیئر نے کہا تمام مقامات سے نہرمیں پانی کا داخلے روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے محکمہ اریگیشن فزیبلٹی تیار کرائے تاکہ عدالت عالیہ کو آگاہ کیا جائے سکے ۔ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے لہٰذا آئندہ چند روز میں ان تمام مقامات کی بھی نشاندہی کرنی ہے جہاں سے سیوریج کا پانی نہر میں داخل ہوتا ہے۔

اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل محمود مسعود تمنا، میٹروپولیٹن کارپوریشن انفراسٹرکچر زاہد کریم، چیف انجینئر اریگیشن محمد ندیم خان، چیف انجینئر کینٹ نیاز احمد، ڈائریکٹر واسا طارق محمود، ایکسیئن واسا سلمان نثار، اسسٹنٹ انجینئر طاہر چیمہ، سید کمال احمد اور میاں مدثر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں