زاہد چوہدری :آئی سی یوز میں وینٹی لیٹرز کے غیر فعال ہونے پرمحکمہ صحت نے نوٹس لے لیا۔6 ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات سے 24 گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے مراسلہ جاری کر دیا۔ہسپتالوں کی ڈویلپمنٹ اور پروکیورمنٹ میں معاونت کیلئے بی ایم ای پورٹل قائم کردیا۔ میئو ہسپتال کے آئی سی یو کے 170 میں سے 42 وینٹی لیٹرز خراب پائے گئے،علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کے 34 میں سے 25 وینٹی لیٹرز خراب نکلے ، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے آئی سی یو کے 71 میں سے 20 وینٹی لیٹرز غیرفعال ہیں ۔ جنرل ہسپتال لاہور کے آئی سی یو میں 129 میں سے 47 وینٹی لیٹرزخراب پائے گئے، سروسز ہسپتال کے 99 میں سے 46 وینٹی لیٹرز خراب اورراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آئی سی یو کے 42 میں سے 4 وینٹی لیٹرز خراب نکلے ۔
تمام ایم ایس حضرات کو 24گھنٹوں میں وینٹی لیٹرز فعال کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔
آئی سی یوز میں وینٹی لیٹرز غیر فعال،محکمہ صحت کا نوٹس
21 Nov, 2024 | 10:19 PM