ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیتن یاہو نیدرلینڈز آئے تو گرفتار ہو جائیں گے، ڈچ وزیر خارجہ

ICC, International Criminal Court verdict on Netanyahu, city42, War Crimes , Gaza War
کیپشن: نیدر لینڈز کے وزیر خارجہ  کیسپر ویلڈکیمپ جمعرات کو ایم پی ایس میں بات کر رہے ہیں۔ فوٹو بذریعہ گوگل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نیدرلینڈز نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنےکاعندیہ دے دیا۔

 نیدر لینڈز کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ضرورت پڑنے پر  انٹرنیشنل کریمینل کورٹ  (آئی سی سی) کے نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ پرعمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔  اگر  نیتن یاہو نے  نیدرلینڈز  آئے تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ 

 عالمی فوجداری عدالت نے جمعرات کے روز کئی ماہ سے چل رہے استغاثہ کا فیصلہ سناتے ہوئے  اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو  اور سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے  ہیں۔

عالمی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے الزام میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ لیکن اس کے بارے مین اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے حملے میں مارا جا چکا ہے۔

عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے رواں سال مئی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر کے جنگی جرائم کےارتکاب کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔