امریکہ نے نیتن یاہو اور یواو گیلنٹ کو جنگی مجرم قرار دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا

21 Nov, 2024 | 10:05 PM

Waseem Azmet

سٹی42: امریکہ نے انٹرنیشنل کریمینل کورٹ  آئی سی سی کے نیتن یاہو اور یواو گیلنٹ کو جنگی جرائم کا مجرم قرار دے کر ان کے وارنٹ گرفتاری نکالنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکہ اس فیصلے کو نیادی طور پر مسترد کر رہا ہے، امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل اور اتحادیوں کے ساتھ اگلے اقدامات پر بات کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان نے اسرائیلی اخبار  ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ امریکہ نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف اسرائیل کی حماس کے خلاف جنگ کے دوران ہونے والے مبینہ جنگی جرائم کے لیے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کو "بنیادی طور پر مسترد" کیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ "گرفتاری کے وارنٹ حاصل کرنے کے لیے پراسیکیوٹر کی جلدی اور پریشان کن عمل کی غلطیوں سے ہمیں گہری تشویش ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ ہوا۔" جب آئی سی سی کے پراسیکیوٹر نے مئی میں گرفتاری کے وارنٹ کی درخواست کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تو اس وقت امریکہ نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کو وقت سے پہلے دعووں کی تحقیقات کا موقع فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

"امریکہ نے واضح کیا ہے کہ آئی سی سی کا اس معاملے پر دائرہ اختیار نہیں ہے۔ ہم اسرائیل اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگ ہیں، ہم اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں،" ترجمان نے مزید کہا۔

صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل کے خلاف آئی سی سی اور آئی سی جے کے مقدمات کےہمیشہ  خلاف بات کی ہے، لیکن انہوں نے اس عالمی فورم پر  پابندیوں کے لئے  آج تک ریپبلکن قانون سازوں کی جانب سے  بھیجے گئے مطالبات کو قبول نہین کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت کے دوران آئی سی سی پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

مزیدخبریں