ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’سیاسی نمائندوں کی سکیورٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکار احتجاج میں شریک نہ ہوں‘ سرکلر جاری

’سیاسی نمائندوں کی سکیورٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکار احتجاج میں شریک نہ ہوں‘ سرکلر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : سیاسی نمائندوں کی سکیورٹی کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں کو احتجاج میں شرکت سے منع کردیا گیا ۔

اہلکاروں کی جلسے میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے پشاور پولیس نے سرکلر جاری کردیا، سرکلر ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق سیاسی نمائندوں کے ساتھ بطور سیکورٹی تعینات خیبرپختونخوا کے پولیس اہلکار کسی جلسہ جلوس میں شرکت نہیں کریں گے۔ 

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔