ڈیزاسٹر رسپانس فریم ورک مربوط بنانے کیلئے آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا کی حکومتوں سے رابطے کا فیصلہ

21 Nov, 2024 | 08:30 PM

انور عباس : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈیزاسٹر رسپانس فریم ورک کو مربوط بنانے کے لیے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایرا کا اجلاس ہوا ، جس میں ایرا کونسل کے اراکین اور این ڈی ایم اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایرا اور این ڈی ایم اے کے انضمام کا جائزہ لیا گیا ۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرا اور این ڈی ایم اے کا انضمام کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دے گا، ایرا اور این ڈی ایم اے کے انضمام سے وسائل کے بہتر انتظام اور استعمال کے ساتھ آفات کی صورت میں مجموعی رسپانس فریم ورک بہتر ہوگا ۔ 

اجلاس میں ڈیزاسٹر رسپانس فریم ورک کو مربوط بنانے کے لیے آزاد کشمیر اور خیبر پختون خوا کی حکومتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں