ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسپریت بومرہ کو غصہ کیوں آتا ہے

Jasprit Bumrah, City42, India\'s Australia Tour, Fast Bowler or Medium pacer , fast bowler\'s angry reply
کیپشن:  "میں نے کبھی کسی ماڈل کی پیروی نہیں کی اور میں اپنی جبلت کے ساتھ چلتا ہوں اور اسی طرح میں نے ہمیشہ اپنی کرکٹ کھیلی ہے،" پرتھ ٹیسٹ کے انڈین کپتان نے سادہ الفاظ میں بتا دیا کہ کرکٹ فینز انڈیا کے آسٹریلیا ٹؤر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کس کس چیز کی توقع کر سکتے ہیں۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   یہ تو سب کو معلوم ہے کہ "البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے"، لیکن جسپریت بومرہ کو غصہ کیوں آتا ہے، یہ پہلے کسی کو نہیں پتہ تھا، آج ان کو پتہ چل گیا جنہوں نے بومرہ کو  پرتھ میں ٹیسٹ میچ سے پہلے نیوز کانفرنس میں بولتے دیکھ لیا۔

تو جسپریت بومرہ کو غصہ کیوں آتا ہے، انہوں نے ڈیڑھ سو کلومیٹر پر آور سپیڈ سے بالز کر رکھی ہیں، اس کے بعد بھی انہیں "میڈیم پیس باؤلر" کہہ کر بات کی جائے تو جسپریت بومرہ کو غصہ آتا ہے۔
 بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا آغاز کل  جمعرات کے روز سے ہو رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔

بھارتی کپتان روہت شرما  اپنی بیگم کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے اس وقت فیملی کے ساتھ مصروف ہیں،  وہ بھارتی ٹیم  کے آسٹریلیا ٹؤر میں بعد میں شامل ہوں گے جب انڈیا ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کر رہی ہو گی۔  

آسٹریلیا ٹؤر کےپہلے میچ میں جسپریت بومرہ بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پرتھ میں عارضی کیپٹن جسپریت بومرہ نے پریس کانفرنس کی  تو وہاں  ایک رپورٹر  نے اپنے تئین بڑٓ تیر مارتے ہوئے ایک سوال کمپوز کیا جس میں انہیں میڈیم پیسر آل راؤنڈر شمار کیا اور پوچھا، " ایک میڈیم پیسر آل راؤنڈر کے طور پر بھارت کی کپتانی کرنے پر آپ کیسا محسوس کررہے ہیں؟"

بومرہ کو اس بچگانہ سوال کے تقریباً ہر حصے پر ہی غصہ آیا ہو گا لیکن انہوں نے غصہ کا اظہار کرنے کے لئے جس بات کا انتخاب کیا وہ "میڈیم پیس "باؤلر قرار دیا جانا تھا۔

اس سوال کے جواب میں بومرہ نے  کہا۔ "میڈیم پیسر؟ میں نے 150 کی اسپیڈ سے بھی بولنگ کی ہے، آپ مجھے فاسٹ بولر کہہ سکتے ہو !"

 اس کٹیلے جملے کے بعد بومرہ کچھ ٹھنڈے ہوئے اور سنجیدگی سے کہا، "میں خود کو فاسٹ بولر کپتان کے طور پر نہیں دیکھ رہا، میں بھارتی کھلاڑی ہوں اور میرا کام اپنا بیسٹ دینا اور ٹیم کو آگے لے جانا ہے۔  " جواب یہ بھی تیز تھا لیکن اسے غصیلا بہرحال نہیں کہا جا سکتا۔ دراصل بومرہ کو اس بات پر واقعہ غصہ تھا کہ کسی نے انہیں عارضی کپتان بننے پر ایسے سوال کیا جیسے کسی بچے کو آسمانی جھولے یا رولر کوسٹر پر پہلے مرتبہ بیٹھتے وقت پوچھا جائے." کیوں کِڈی مجا آ رہا ہے ناں؟"

بومرہ نے سنجیدگی سے اپنی ٹیم کے اس اہم ٹؤر کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا،  سیریز کے لیے ہماری کافی اچھی تیاری ہے، ٹیم میں نئے کھلاڑی بھی ہیں، سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔  

"میں نے کبھی کسی ماڈل کی پیروی نہیں کی اور میں اپنی جبلت کے ساتھ چلتا ہوں اور اسی طرح میں نے ہمیشہ اپنی کرکٹ کھیلی ہے،" پرتھ ٹیسٹ کے انڈین کپتان نے سادہ الفاظ میں بتا دیا کہ کرکٹ فینز انڈیا کے آسٹریلیا ٹؤر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کس کس چیز کی توقع کر سکتے ہیں۔