محسن نقوی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے میڈیا روم آمد، کورٹ رپورٹرز کی جانب سے شاندار استقبال

21 Nov, 2024 | 07:08 PM

سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے میڈیا روم آمد پر کورٹ رپورٹرز کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ 

میڈیا روم آمد پر اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو خوش آمدید کہا۔ سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد بھی وزیر داخلہ کے ساتھ موجود تھے ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پہلی دفعہ یہاں آیا ہوں ۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کورٹ رپورٹرز کے صحافتی کردار کو سراہا ۔ 

مزیدخبریں