فضائی آلودگی میں کمی، پابندیوں میں نرمی

21 Nov, 2024 | 06:34 PM

کومل اسلم :  لاہور میں ان دنوں فضائی آلودگی میں آنے والی کمی کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کردی گئی ۔ 

پنجاب بھر کے تفریحی مقامات کو کھول دیا گیا ، ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ، جس کے مطابق پارکس، چڑیا گھر، پلے گراونڈ، آوٹ ڈور سپورٹس کی اجازت دے دی گئی۔ تمام تفریحی مقامات کو 8 بجے تک کھلا رہنے کی اجازت دی گئی ہے، اس کے علاوہ ہر قسم کے فیسٹیول، نمائش کی بھی اجازت دے دی گئی ہے ۔ 

نوٹیفیکیشن کے مطابق تفریحی مقامات کو کل سے کھولنے کی اجازت دی گئی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں مارکیٹس 8 بجے بند ہوں گی، ہفتہ اور اتوار سمیت کو بھی مارکیٹس 8 بجے بند ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق دکانوں، شاپنگ مالز، مارکیٹس پر ہوگا، فارمیسز، تندور، ڈیپارٹمنل و گروسری اسٹورز سمیت بنیادی ضرورت کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی، اس کےعلاوہ بیکریوں کو بھی 8 بجے کے بعد کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں