بانی کی رہائی بڑا مقصد، ذاتی اختلاف چلتے رہتے ہیں، عاطف خان

21 Nov, 2024 | 06:24 PM

منظور حسین : پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ بانی کی رہائی بڑا مقصد، ذاتی اختلاف چلتے رہتے ہیں،احتجاج اس وقت تک موخر نہیں کریں گے جب تک بانی کا حکم نہیں آتا ۔ 

عاطف خان نے مردان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے عمران خان کا پیغام بشریٰ بی بی کے ذریعے ملا ہے ،بانی کا کہنا ہے کہ عاطف احتجاج کیلئے اس طرح کی تیاری کرے جس طرح جلسوں کیلئے کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گنڈاپور کی قیادت میں جانے میں کوئی عار نہیں ، اختلافات کسی سے بھی ہوسکتے ہیں ، بانی کی رہائی کا مقصد اتنا بڑا ہے ، معمولی اختلافات کوئی معنی نہیں رکھتے ، خان کی رہائی پر کوئی اختلاف نہیں، اپنے گلے شکوے پارٹی فورم پر کرتا ہوں میڈیا پر ڈسکس کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔ 

عاطف خان نے کہا کہ  فوکس 24 نومبر کے احتجاج پر ہے آپس کے اختلافات چلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے جیل سے پیغام بھیجا ہے کہ آپ کو ملنے والے نوٹسز کا معاملہ خود دیکھوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزاکرات ہوتے رہتے ہیں اگر واضح نتیجہ نکلتا ہے تو ٹھیک ، صرف بات چیت برائے بات نہیں ہوگی احتجاج اس وقت تک موخر نہیں کریں گے جب تک بانی کا حکم نہیں آتا۔ 

مزیدخبریں