ڈالر سستا ہوگیا

21 Nov, 2024 | 05:55 PM

سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔ 

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 278.04 روپے سے کم ہوکر 277.96 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے کمی سے   278 روپے 95 پیسے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 3  پیسے کمی سے  76.01 روپے ، سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر   74.23 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1.47 روپے سستا ہوکر  351.83 روپے، یورو  1.15 روپے کم  ہوکر 293.13 روپے کا ہوگیا ۔ 



مزیدخبریں