خرم شہزاد  ا  اصلاحات پر  وزیر خزانہ کے مشیر بن گئے

21 Nov, 2024 | 05:08 PM

Waseem Azmet

سٹی42: خرم شہزاد  ا  اصلاحات پر  وزیر خزانہ کے مشیر بن گئے. ان کے تقرر کا نوٹیفیکیشن آج جمعرات کے روز جاری ہوا۔ 

 خرم شہزاد  کو  مشیر برائے اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز  کی جاب دو سال کے لیے کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کا مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنےکا فیصلہ، تنخواہ کتنی ہوگی؟

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنےکا فیصلہ کیا  تو اس کے  لئے مناسب شخصیت تلاش کرنے کی غرض سے باقاعدہ درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ 

 مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز کے خواہش مند امیدواروں سے 9 ستمبر 2024 تک درخواستیں طلب کی گئیں اور امیدواروں کو عہدےکے لیے نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینے کیلئے کہا گیا۔ 

آج مقرر کئے گئے مشیر خرم شہزاد کو  سپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کی تنخواہ ملےگی، اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل کی تنخواہ 15 سے 20 لاکھ روپےہوتی ہے ۔

خزانہ ڈویژن  نے  شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو طے شدہ قواعد کے مطابق انٹرویو کے لیے بلایا  تھا جس کے بعد وزیر خزانہ کی منظوری سے یہ تقرر عمل میں آیا۔ 

خرم شہزاد کو ان کی پرفارمنس کی بنیاد پر توسیع مل سکے گی۔ 


 

مزیدخبریں