سٹی42: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں38افراد شہید ہوگئے۔
ضلع کرم میں لوئر کے علاقے اوچت میں دہشتگردی سے بچنے کی غرض سے قافلے کی صورت میں جا رہی مسافر گاڑیوں پر دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں38 افراد شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پاڑہ چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں علی زئی پہنچادی گئی ہیں اور 8 زخمیوں کو مندوری اسپتال لائیا گیا۔
کرم میں دہشتگردی کے روح فرسا واقعہ کے فوراً بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو فون کیا اور انہیں اس واقعہ اور خیر پختونخوا مین دہشت گردی کے دوسرے واقعات پر وفاقی حکومت کی تشویش سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے صوبائی حکومت کے سربراہ کو دہشتگردوں کی کارروائیوں کے تدارک کیلئے مؤثر لائحہ عملہ بنانے پر زور دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سکیورٹی صورتحال پر "مزید روابط اور اتفاق رائے" کے متعلق بات کی۔