ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماء نعیم پنجوتہ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے پر درخواست نمٹا دی.
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے نعیم پنجوتہ ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا. عدالت میں ائی جی پنجاب پولیس کی طرف سے رپورٹ پیش کر دی گئی اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرخ لودھی نے رپورٹ پیش کی. سرکاری وکیل کے مطابق درخواست گزار کیخلاف پنجاب میں تین مقدمات ہیں. ان میں دو اٹک اور ایک سرگودھا میں ہے. سرکاری وکیل نے بتایا کہ نعیم احمد پنجھوتہ کیخلاف لاہور میں کوئی مقدمہ نہیں ہے. درخواست میں استدعا کی گئی تھی نعیم پنجوتہ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں.