قیصر کھوکھر : پی ٹی آئی احتجاج کے پیشِ نظر پنجاب کے 3 اضلاع میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز طلب کرلیے، اس کے علاوہ راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے 2، 2 ونگز کی خدمات طلب کی گئیں، جہلم میں رینجرز کی 1 کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ۔
راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز جمعہ 22 نومبر سے غیر معینہ مدت کیلئے تعینات ہوں گے ، جہلم میں 22 سے 27 نومبر تک رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز کی خدمات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھجوا دی ۔