سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس 97 ہزار کی حد عبور کرگیا

21 Nov, 2024 | 03:22 PM

ویب دیسک:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی، 100 انڈیکس 97 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا تاہم کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1694 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے بعدانڈیکس 97 ہزار 241 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

کاروبار کے دوران ایک وقت میں سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 97 ہزار270 پوائنٹس پر بھی گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے سیشن میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ہو گئی ہے۔
 

مزیدخبریں