ویب ڈیسک : سکولوں میں درجہ چہارم کے ملازمین کی میرٹ کیخلاف بھرتیوں کا معاملہ، محکمہ خزانہ نے درجہ چہارم کے 422 ملازمین کی تنخواہیں روک دی ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ 422 ملازمین کی بھرتیاں سابقہ سی ای او طارق حبیب فاروقی کے دور میں کی گئی تھی، درجنوں ملازمین کی بھرتیاں مبینہ طور پر 3،3 لاکھ روپے لے کر گئی تھی ۔
درجہ چہارم کے ملازمین نے تنخواہوں کی بحالی کا مطالبہ کردیا، ملازمین کا کہناہے کہ تنخواہیں بحال نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے ۔