پی ایچ اے نے حسین چوک کا 80 فیصد گرین ایریا ختم کرکے گرے سٹرکچر بنادیا 

21 Nov, 2024 | 02:11 PM

درنایاب:پی ایچ اے کا آڑٹیفیشل ہارٹیکلچر اور اینگل آئرن ڈیزائن پر کروڑوں روپے ضیاع کے بعد نیا شاہکار زیر تعمیر ،، حسین چوک میں بہترین گھاس اور پلانٹیشن ختم کرکے اینٹوں سیمنٹ پر نیا مونومنٹ تیار کرنا شروع کردیا ۔
 پی ایچ اے نے حسین چوک کا اسی فیصد گرین ایریا ختم کرکے گرے سٹرکچر بنادیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ اے انجنئیرنگ نے کمیشن کی خاطر خالصتا گرین پراجیکٹ کی بجائے گرے پراجیکٹ بنادیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اپنی نرسریوں سے پودے لگا کر سرسبز کرنے کی بجائے تین کروڑ کی رقم لگا کر گرین لک ختم کی جارہی ہے ۔

 پی ایچ اے اس سے قبل بھی بلاوجہ ایمرجنسی کلاز لگا آڑٹیفیشل ورکس کرانے کا ماہر ہوچکا ہے ۔ واضح رہے پی ایچ اے اس وقت مالی بحران کا شکار ہے اور تنخواہیں دینے کے پیسے بھی موجود نہیں ہیں ۔ حسین چوک کا گرین ایریا ختم کرنا پی ایچ اے کے اپنے لنگز آف لاہور پراجیکٹ کے منافی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب حکومت نے سموگ تدارک کے پیش نظر گرین ایریا ختم کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
 

مزیدخبریں